اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین و بانی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی غیر معمولی ملاقات پر حکومت کا مؤقف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرنے کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ صبح عمران خان سے پارٹی رہنماکی ملاقات معمول سے ہٹ کر ہوئی ہے، 7 بجے ملاقات کا وقت نہیں لیکن کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ممکن ہے ، انہوں نےانتظامیہ کے سامنے ملاقات کی بات رکھی ہو، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جیل میں کسی بھی صورت میں ملاقات نہیں ہوسکتی، جیل انتظامیہ سے متعلق ان کا سارا پروپیگنڈا زمین پر ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر معاملات حل کرے، پی ٹی آئی میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جو کچھ کرتے ہیں کسی کی اجازت سے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف والے 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرسکیں گے، گورنر خیبرپختونخوا
رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کیی جمہوریت میں اپنے معاملات حل کروانے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، اگر تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے تو 9 مئی واقعات پر معافی ما نگے۔