ضلع چترال کی کیلاشی برادری ہر سال 20 اگست سے 23 اگست تک اچھاؤ (اچھل) تہوار مناتی ہے یہ تہوار موسم گرما میں فصلوں اور پھلوں کی کٹائی کیلئے اچھے شگون کے طور پر منایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی چترال میں کیلاشی برادری ہر سال 20اگست سے 23 اگست تک اچھاؤ ( اچھل) تہوار مناتی ہے، اس تہوار کے حوالے سے خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کیلئے بمبوریت کیمپنگ پاڈز کھولے گئے اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ٹورازم پولیس نے فیسٹیول کے دوران ڈیوٹی سر انجام دی، اس تہوار میں مختلف رسومات اونچی قربان گاہوں اور مخصوص جگہوں پر ادا کی جاتی ہیں ، اوچھل تہوار کیلاش کی وادی رمبور اور بمبوریت میں منایا گیا، کیلاش کی وادی رمبور اور بمبوریت میں منایا جاتا ہے۔