بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے معلومات دی گئی تھی ختم نبوت کے معاملہ کے پیشِ نظر دینی جماعتیں احتجاج پر ہیں اور انتشار پھیلنے کا خدشے کیوجہ سے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو بلا کر ملاقات کی اور جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے نے اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلومات دی گئی تھی ختم نبوت کا معاملہ ہے، دینی جماعتیں احتجاج پر ہیں اور انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے اسی لیے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو بلا کے ملاقات کی ملاقات میں جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت کی تھی، اگر ایسا نہ کرتا تو خدشہ تھا کہ ایک اور نیا 9 مئی بنا کر پی ٹی ائی کے گلے میں ڈال دیا جانا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ آخری مرتبہ ہے جو تحریکِ انصاف کا جلسہ ملتوی کر رہا ہوں انہوں نے اٹھ ستمبر کا این او سی بھی جاری کیا ہے اگر اٹھ ستمبر کو کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود ذمہ دار ہوں گے حکومت ایک طرف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کی گیم کھیل رہی ہے، دوسری جانب سپریم کورٹ میں سنیارٹی کو متاثرکرنے کی بھی پلاننگ کی جا رہی ہیں
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر پراسرار ہلاکتوں کا معاملہ، بھیرا کے قریب گاڑی میں چار لوگ مردہ پائے گے
دونوں میں سے کسی اور کو سامنے لاکھڑا کیا جاسکے، فارم 47 والوں اور ن لیگ کو جب بھی خدشہ ہوتا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ہو رہی ہے،تو انہیں 9 مئی یاد آجاتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا اکہ اگر گزشتہ روز جلسہ ملتوی نہ کرتے تو انتشار کا خدشہ تھا میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ ملک میں انتشار ہوپہلے ہی 9 مئی کی ابھی تک جوڈیشل انکوائری نہیں کی جارہی ہے۔ میں کون ہوں، میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں اسی لیے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کررہا ہوں۔

