وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کے منصوبے کے پیشِ نظر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین نے 26 اگست سے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ڈی چوک پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف حکومتی اداروں کی رائٹ سائزنگ کے فیصلے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کےتینوں ورکرز یونینز نے ممکنہ بندش کے پیشِ نظر مکمل شیٹرڈاؤن ہڑتال اور ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو دوبارہ بحال کیا جائے اور اگر ورکرز یونین کے مطالبات نہیں مانے جاتے تو ڈی چوک پر دھرنا جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا داتا صاحب ؒکے عرس کے موقع پر 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر سخت نوٹس اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری صنعت و پیداوار کے بیان پر تفصیلات طلب کر لیں ۔ چئیر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر عون عباس بپی نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں نہیں تھا انتہائی افسوسناک فیصلہ ہے کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کئے جانے کا معاملہ کسی کے علم میں نہیں تھا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی عون عباس پبی نے کہا کہ اس سارے معاملے میں ہزاروں ملازمین کا کیا ہوگا یہ حکومت کو علم ہی نہیں ہے اور بندش کے بعد
ملازمین کو کہاں ایڈجسٹ کیا جائے گا کیا لوگوں کوبے روزگار کیا جائے گا۔