عمران خان کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی ہوں گے، عون چوہدری

عمران خان کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی ہوں گے، عون چوہدری

عمران خان کے سابق قریبی ساتھی استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی ہوں گے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کا مستقبل کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ “No Dialogue with Khan”

رہنما آئی پی پی و رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ملک کے معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے،سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔آئی پی پیز کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔

مزید پڑھیں: دینی جماعتوں کے احتجاج کے پیشِ نظر تحریکِ انصاف کا جلسہ ملتوی کیا : عمران خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ کے بعد عوام کے لئے ریلیف ہی ریلیف ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز دن رات عوامی مسائل کے حل کے لئے متحرک ہیں،فتنہ اور انتشار کی سیاست کا اب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں،نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ہم سب كو پاكستان میں استحكام كے لیے سوچنا چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے نوجوان کو اہم پیغام دیا کہ آزاد ریاست بہت بڑی نعمت ہے۔ ملك میں استحكام اور معاشی ترقی كے لیے قانون سازی اور ترمیم كرنی پڑے تو كرنی چاہئے۔ ملك میں استحكام بہت ضروری ہے،موجودہ حكومت كی مدت پوری ہونی چاہیئے۔ تمام نفرتیں اور اختلافات كو بلا كرہمیں پاكستان كی ترقی كے لیے سوچنا چاہیے۔ ایك سیاسی جماعت كے لوگوں نے نظریاتی اختلافات كوسیاسی دشمنی میں بدل دیا ہے جو بڑے دكھ كی بات ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *