کملا ہیرس کی زیرقیادت امریکا کا کوئی مستقبل نہیں، ٹرمپ کا بڑابیان آگیا

کملا ہیرس کی زیرقیادت امریکا کا کوئی مستقبل نہیں، ٹرمپ کا بڑابیان آگیا

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حکمرا ن جماعت کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بار پھر تنقید کے نشتر چلا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کملا ہیرس کی قیادت میں امریکا کا کوئی مستقبل نہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس کے حوالے سے مزید کہا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہو گئیں تو ملک کو تیسری عالمی جوہری جنگ کی جانب دھکیل دیں گی ۔ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا پر اجیکٹ 2025 سےکوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے یہ مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیا ہے ۔ خیال رہے کہ کملا ہیرس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ صدر بننا ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا وہ تمام اختیارات اپنے مفاد ات کیلئےاستعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کاپاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی روٹس پر بڑی رعایت دینے کا اعلان

کملا پیرس نے اپنی کل کی تقریر میں سابق صدر پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ اپنے انتہائی قدامت پسند ایجنڈے کے ذریعے ملک کو تنزلی کی جانب دھکیلنے کے خواہشمند ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *