پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں 25 اگست سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 25 سے 29 اگست تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ستمبر سے پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں کتنی کمی متوقع ؟ عوام کیلئے خوشخبری

ترجمان پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کی وجہ سے کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج میں پہاڑی سلسلوں کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔ اتھارٹی نے کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خستہ حال عمارتوں اور چھتوں پر اجتماعات منعقد کرنے سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا استعفوں پر غور شروع

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور نقصانات سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں لوگ پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *