ایم پاکس کے ایک اور کیس کی تصدیق کر دی گئی

ایم پاکس کے ایک اور  کیس کی تصدیق کر دی گئی

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے دوسرے کیس کی تصدیق کر دی گئی ۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے صوبے میں ایم پاکس کا دوسرا کیس کنفرم کرلیا۔خیبر پختونخوا میں رواں سال منکی پاکس مریضوں کی تعداد 2ہوگئی۔ ایم پاکس دوسرے کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوچکے ہے۔ مریض دبئی سے پشاور ارہا تھا جہاں پر ایئرپورٹ پر تعینات ٹیم نے سکریننگ کی اور علامات کی بنا پر مریض کو ائسولیشن کے لیے بروقت پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایا کہ پولیس ہسپتال میں تفصیلی ہسٹری لی گئی اور نمونہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجا گیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی ریفرنس لیب نے پی سی آر کے ذریعےمریض میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔ مزید تجزیے کے لیے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں ۔ تین چار دن میں رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائے گی۔

واضح رہے پختونخوا میں ایم پاکس کا پہلا کیس پچھلے ہفتے مردان سے رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد پراونشل آوٹ بریک کمیٹی کے اجلاس کے نتیجے میں ضلعی اور صوبائی سطح پر آئسولیشن وارڈز اور ریسپانس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *