کراچی کو حکمران قیادت سے تعصب کے سوا کچھ حاصل نہ ہوسکا: ٖڈاکٹر فاروق ستار

کراچی کو حکمران قیادت سے تعصب کے سوا کچھ حاصل نہ ہوسکا: ٖڈاکٹر فاروق ستار

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کو 90 فیصد اور ملک کو ساٹھ فیصد ریونیو دینے والا کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے لیکن اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود حکمرانوں نے سوائے تعصب کے سوا اس شہر کو کچھ نہیں دیا ہے۔

رہنما متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کو ہم نےکراچی کا بہترین اور اچھا اسپتال بنایا تھا ماضی میں یہاں زندگی بچانے والی تمام دوائیاں ہوئیں تھیں لیکن سندھ کے وڈیروں اورجاگیرداروں نے اس ہسپتال کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے، انکا کہنا تھا کہ آنے والے دور میں جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے ان کا بھی احتساب ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے کہ جس میں پڑھے لکھے نوجوان اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں اور اس وطن عزیز کو ایسی بلندیوں پر لے جائیں کہ جس کا خواب ہمارے اجداد نے دیکھا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *