شکیل خان کا خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کے ثبوت منظرِ عام پر لانے کا اعلان

شکیل خان کا خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کے ثبوت منظرِ عام پر لانے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کے پی کے حکومت کی کرپشن کے تمام ثبوت جلسہ میں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیر شیکیل خان نے کہا کہ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان صاحب سے ملاقات ہے اگر ملاقات نہ کروائی گی تو اس کے بعد ملاکنڈ کی تاریخ کا سب سے عظیم الشان جلسہ کروا دونگا،جس میں تمام حقائق جو میں نے خان صاحب کو دیکھانے ہے وہ تمام جلسے میں پبلک کروںگا، دوسرا اپنے ورکرز سے حلف لونگا اگر مجھ پر ایک روپیہ کی خرد برد ثابت ہوئی تو جو سزا مجھے دینا ہو دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 30ارب کہاں خرچ ہوئے؟ صوبےمیں سرکاری تعلیمی ادارے تاحال سہولیات سے محروم

شکیل خان نے کہا کہ میرے قائد کے وژن کے مطابق نہ خود قوم کی پیسوں میں خیانت کروگا نہ کسی اور کو کرنے دونگا، کرپٹ عناصر کو قوم کے سامنے لاکر کھڑا کرونگا سارے ثبوت عوام کے سامنے رکھ کر پھر فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کس سائڈ آپ نے کھڑے ہونا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *