پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کا معاملہ ، پی ٹی اے کی وضاحت

پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کا معاملہ ، پی ٹی اے کی وضاحت

 پاکستان میں اے ٹی ایمز کی بندش کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر پر  پی ٹی اے کی جانب سے وضاحت آگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ اے ٹی ایم کی ممکنہ بندش سے متعلق میڈیا میں پھیلی ہوئی خبروں کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ ایل ڈی آئی نیٹ ورکس عدم دستیاب یا بند نہیں کئے گئے، جس کی وجہ سے آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کے ممکنہ طور پر کوئی امکانات نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی لائسنسوں کے آپریشنز معطل یا بند نہیں ہیں ۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر سائبر حملوں کے باعث اے ٹی ایمز کی 2 سے 3 روز تک بندش کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *