صوبائی دارالحکومت لاہور میں بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے کے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نکلا ، پولیس نے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
لاہور میں کاروباری شخصیت کوہنی ٹریپ کرکے ویڈیو بنانے والا ماسٹر مائنڈ ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نکلا ،گلبرگ پولیس نے جاوید قصوری کو گرفتار کر لیا ،جاوید قصوری کو ہائی کورٹ سے گھر جاتے راستے میں گرفتار کیا گیا۔
جاوید قصوری اور 2 خواتین کے خلاف ہنی ٹریپ کا مقدمہ گلبرگ میں درج ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2خواتین نے سہیل محمود کو ٹریپ کرکے گلبرگ کے ہوٹل میں بلایا ،ہنی ٹریپ کا شکار بزنس مین خواتین سے ملنے پہنچا تو محمد جاوید قصوری نے کمرے میں داخل ہوکر نازیبا ویڈیوز بنالیں ، ملزمان نے متاثرہ شخص کی گاڑی اور پرس چھین لیا ،ملزمان ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض تیس لاکھ روپے تاوان مانگتے رہے ۔