تحریک انصاف نے ناکامی کے ڈر سے جلسہ منسوخ کیا ، خواجہ آصف

تحریک انصاف نے ناکامی کے ڈر سے جلسہ منسوخ کیا ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 اگست کا جلسہ ناکامی کے ڈر سے منسوخ کیا ہے ۔ 

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 22 اگست کے جلسے کی منسوخی کی پیشکش کی تھی،  پی ٹی آئی قیادت کی جلسہ منسوخی کی پیشکش پر ہی صبح 7 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بات کیونکہ جلسہ منسوخ کرنے کی تھی، اس لیے انتظامیہ کو اس پر کیا اعتراض ہوسکتا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی ماحول ہر وقت گرم رہتا ہے، جلسے کی منسوخی کے بعد بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماؤں کی گفتگو میڈیا پر سامنے آئی ہے، ان کی گفتگو نے ملک سے خلوص پر بہت بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور جلسہ بھی ملتوی کردیا 

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور سپرنٹنڈنٹ جیل کی جو گفتگو سامنے آئی ہے اس کا کوئی وجود نہیں، نہ انہیں کوئی زہر دے رہاہے اور نہ ہی سپرنٹنڈنٹ سے کوئی گفتگو ہوئی ہے، صرف جھوٹا بیانیہ بنا کر ایک اور 9 مئی برپا کرنے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اعظم سواتی کے درمیان ہونے والی گفتگو جلد یا بدیر سامنے آہی جائے گی،  پتہ چل جائے گا کہ اعظم سواتی نے کیا کہا اور بانی پی ٹی آئی نے کیا جواب دیا؟ کیا یقین دہانیاں کروائی گئیں؟ کیوں شادیانے بجائے گئے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سارے بیانیے ملک مخالف ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جیلوں کی گفتگو چھپی نہیں رہتی، علی امین گنڈا پور بزدار نمبر ٹو ہیں، سواتی صاحب اچانک کہاں سے آگئے؟

پی ٹی آئی کے جلسے کی منسوخی کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جلسے کی ناکامی دیکھ کر انہوں نے جلسہ منسوخ کیا ، انہیں جلسے سے کسی نے نہیں روکا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *