اڈیالہ جیل سمیت صوبہ کی مختلف جیلوں میں متعدد پولیس افسران کے تبادلے

اڈیالہ جیل سمیت صوبہ کی مختلف جیلوں میں متعدد پولیس افسران کے تبادلے

سنٹرل جیل اڈیالہ سمیت صوبہ کی مختلف جیلوں میں سات افسروں کو ٹرانسفر کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو پنجاب پریزنر ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کردیا گیا۔ خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمراجبیں کو اڈیالہ سے بہاولپور جیل ٹرانسفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس کل شام 5 بجے طلب ، 23 نکاتی ایجنڈا جاری

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل مظہر اقبال اسلم کا ڈیرہ غازی خان جیل تبادلہ کر دیا گیا، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ انیس رانا کا  لاہور سے اوکاڑہ جیل تبادلہ کردیا گیا۔ فیصل آباد جیل میں ہائی سکیورٹی بیرکس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اصغر علی کا تبادلہ جوڈیشل ڈسٹرکٹ فیصل آباد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور جلسہ بھی ملتوی کردیا

گوجرانوالہ کی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ شاہد محمود کی خالی نشست پر تعینات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹوٹوبہ ٹیک سنگھ آصف مرتضیٰ کو سیالکوٹ خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *