پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے عوام کے لئے ریلیف کو تسلیم کرے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک طرف پیپلز پارٹی پنجاب حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے تو دوسری طرف پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کو د ئیے گئے ریلیف کے خلاف بول رہی ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صوبے بھر کی سڑکوں پر 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں، وہ بجلی کے بلوں میں کمی کو بھی یقینی بنانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے کے قرضے بھی فراہم کر رہی ہیں ۔ پنجاب میں ہسپتال قائم ہو رہے ہیں اور صوبے میں ادویات دستیاب ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے کہ جو لوگ شکست کھا گئے وہ ترقی نہیں دیکھ سکتے ۔