گورنرخیبرپختونخوا نےفضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا

گورنرخیبرپختونخوا نےفضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا

گورنرخیبر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والے سمجھتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان واحد شخص ہیں جو انہیں مسائل سے نکال سکتے ہیں ، پی ٹی آئی کےمسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، سیاسی مخالفیں کو ان کی ملاقات ہضم نہیں ہو رہی اور وہ پروپیگنڈے پر اُتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کیلئےریلیف کو تسلیم کرے،عظمیٰ بخاری

ہم فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑے لیکن ان کا احترام کرتے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور ملاقات میں آئندہ ہفتے حکومت کی طرف کی جانے والی متوقع قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *