وزیراعظم شہباز شریف کی تمام متعلقہ حکام کوجان شیر خان کے علاج کے لیے خصوصی ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف کی تمام متعلقہ حکام کوجان شیر خان کے علاج کے لیے خصوصی ہدایات

وزیراعظم نے ملک کے مایہ ناز اسکوش پلئیر جان شیر خان سے ملاقات کی اور زبردست خراج تحسین پیش لرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج و معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نےجان شیر خان سےملاقات میں کہا کہ ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں ، جان شیر خان ملک کے اسکواش کے مایہ ناز پلیئر رہے ہیں اور کئی مرتبہ عالمی چیمپئین اور برٹش اوپن چیمپئن رہ چکے ہیں ۔وزیر اعظم نے پاکستان کے لیے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سےآپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرخیبرپختونخوا نےفضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر ہے اوروزیراعظم کی متعلقہ حکام کو جان شیر خان کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت یقینی بنانے کا کہا ہے۔حکومت ملک میں اسکواش سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے ۔نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *