پی ٹی آئی نے 22 اگست کا جلسہ کس کے کہنے پر منسوخ کیا؟ آزاد ڈیجیٹل اندرونی کہانی سامنے لے آیا

پی ٹی آئی نے 22 اگست کا جلسہ کس کے کہنے پر منسوخ کیا؟ آزاد ڈیجیٹل اندرونی کہانی سامنے لے آیا

پاکستان تحریک انصاف کا 22 اگست کو اسلام آباد ترنول میں منعقد ہونے والا جلسہ کس کے کہنے پر منسوخ کیا گیا۔اصل حقائق سامنے آگئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 22 اگست کو اسلام آباد ترنول میں منعقد ہونے والا جلسہ کس کے کہنے پر منسوخ کیا گیا۔اصل حقائق سامنے آگئے ہے۔مصدق ذرائع کے مطابق جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہی منسوخ کیا گیا تھا لیکن پارٹی کے اندر موجود کچھ لوگوں نے اسے غلط رنگ دیا اور ایسا ظاہر کیا کہ کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہے اسی لئے انہوں نے یہ جلسہ منسوخ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب بھی بنایا جارہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق22 اگست کا جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا کیونکہ اس دن مذہبی جلوس اور احتجاج تھا جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ دوبارہ 9 مئی جیسا کوئی واقع پیش نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کو 10 سال سے ادائیگی کے باوجودبلٹ پروف گاڑیاں نہ مل سکیں

اس لئے بانی نے اسے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ذرائع کے مطابق پارٹی لیڈرشپ نے جلسے اپنی مرضی سے نہیں بلکہ عمران خان کی ہدایات کی مطابق منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔جلسے کی منسوخی اور اصل حقائق جاننے کے لیے آزاد ڈیجیٹل نے سئینر قانون دان اور پی ٹی آئی کے رہنماء قاضی انور ایڈووکیٹ سے بات کی تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان سے انہوں نے خود پوچھا کہ یہ جلسہ کیوں اور کس کے کہنے پر منسوخ کیا گیا تو اس سوال پر بانی نے کہا کہ یہ جلسے انہوں نے خود منسوخ کرنے کا کہا تھا کیونکہ وہ انہیں چاہتے کہ کوئی اور ناخوشگوار واقع پیش ہوں۔قاضی انور ایڈووکیٹ کے مطابق جیل میں عمران خان کے ساتھ سیاست بات کرنے کے لیے نہیں چھوڑا کیا ورنہ ان کے ساتھ بہت اہم معملات پر بات کرنی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *