درجہ اول کے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

درجہ اول کے گھی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

رواں ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ہول سیل اور پرچوں سطح پر مختلف دالوں اور درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی کی قیمت 15روپے اضافے سے 515روپے کلوہو گئی ہے اس کی پانچ پیکٹ کی پیٹی 75روپے اضافے سے2575روپے ہو گئی۔اسی طرح ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا (باریک)کا ڈی سے ریٹ275روپے جبکہ پرچون قیمت280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت70روپے اضافے سے345روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون سطح پراس کی 360سے380روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

کالا چنا (باریک)کی ہول سیل میں ڈی سی قیمت270روپے جبکہ پرچون فروخت کے لئے 280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں اس کی قیمت میں بھی 70روپے اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 340روپے کلو تک پہنچ گیا ہے اور پرچون سطح پر اس کی 360سے370روپے فروخت جاری ہے۔بیسن کی ہول سیل قیمت290جبکہ پرچون سطح پر 300روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں 20روپے اضافے سے اس کی قیمت310روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اور پرچون سطح پر 320روپے تک فروخت جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *