وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 8 ستمبرکے جلسے سےمتعلق بڑا بیان آگیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 8 ستمبرکے جلسے سےمتعلق بڑا بیان آگیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہےعمران خان نے انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ منسوخ کیا، بانی پی ٹی آئی سے کہہ دیا ہے جلسہ کرونگا اور میں ذمہ دار ہوںگا، 8 ستمبر کو تاریخی جلسہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے نوازشریف، آصف علی زرداری کو بٹھا دیا گیا، جنہوں نے یہ کیا یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے؟ ہمارے لوگوں نے اپنے زور بازو سے اپنے مینڈیٹ کو بچایا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے قربانی دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی پاسداری ہو ، آئین کے اندر ہر ادارے کی حدود ہے، فضل الرحمان کے ساتھ ان لوگوں نے دھوکہ کیا جنہوں نے مینڈیٹ چوری کر کے کسی اور کو دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت کو میں نے کوئی لچک نہیں دکھائی نہ دکھاؤ نگا، جلسے میں خیبرپختونخوا کی پولیس میرے ساتھ ہو گی، وزیراعلیٰ جہاں جا ئیگا پولیس ساتھ ہوگی۔ صوبائی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فوج میں کرسی کیلئے لابنگ سازش کے زمرے میں آتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید جب نوازشریف سے کہہ رہا تھا چیف آف آرمی سٹاف بنا دو تو کوئی نہ کوئی لالچ بھی دے رہا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا عمرایوب کیخلاف کاروائی کرنے پر غور

خواجہ آصف قوم کو بتا دیں لندن پلان میں فیض حمید کا کیا دیا ہوا تھا۔ پنجاب میں الیکشن نہ کرا کر آئین توڑا گیا، جب تک کچھ لوگوں کو آرٹیکل 6 لگا کر پھانسی نہیں دی جاتی تب تک ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *