وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کے لیے شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےبلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلئےشہداء پیکج کا اعلان کیا ہے ، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےشہداء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے وا لے دہشت گردی واقعات پر بانی چیئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور صوبائی حکومت نے رنج و غم کا اظہارکیااور دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 23 مسافر جاں بحق
صوبائی مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں ، واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا، دہشت گرد واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے، صوبائی حکومت کی جانب سے دونوں واقعات میں شہداء پیکج کا اعلان کرتی ہے ۔