پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی سیشن سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے رکن اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ سے سکیورٹی سنبھالی جارہی اور نہ ہی کر کٹ سنبھالی جارہی ہے ۔
محسن نقوی کو چاہیے کہ اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت میں جعلی لوگ بیٹھے ہیں، وہاں ہونے والے واقعات میں سمجھتا ہوں سکیورٹی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خیبرپختونخوامیں اختلافات،عاطف خان،شیرعلی پارٹی عہدوں سےفارغ
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی چنگاری آپ نے خود لگائی ہوئی ہے، کون لوگ طالبان کو واپس لے کر آئے تھے؟۔ عطاء تارڑ کا مزیدکہنا تھا کہ آج بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ہم شہدا ءاور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔