وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جہاں پارٹی کی تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں وہی کابینہ اراکین میں بھی ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے اراکین کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان واپس لیکر اسے مردان سے تعلق رکھنے والے احتشام علی کو دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور انہیں مشیر صحت کی ذمہ داری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا
ذرائع کے مطابق وزیر صحت کو سماجی بہبود کا قلمدان حوالے ہوگا۔ کابینہ میں پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد کیا جانے کا امکان ہے اسی طرح سہیل آفریدی کو معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو نامزد کیا جائے گا۔
نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف مقرر کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں تبدیلی کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ میں تبدیلی کے لیے تمام تیاریاں مکمل بھی کی گئی ہے۔