وزیر اعلی نے سندھ میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر حکمتِ عملی مرتب کر لی

وزیر اعلی نے سندھ میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر  حکمتِ عملی مرتب کر لی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں شدید بارشوں کے پیشِ نظرحیدرآباد، شہید ببیظیرآباد اور میرپورخاص ڈویزن کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ اور بارشوں کے حوالے سے تمام اضلاع سے صورتحال بارے معلومات حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رواں ہفتے سے جاری شدید بارشوں بارے صورتحال معلم کی اورعوام کی جان و مال کی حفاظت کے پیشِ نظر میرپورخاص ، عمرکوٹ، تھرپارکر ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور سجاول کی ڈپٹی کمشنرز کو فون کیے، وزیر اعلی سند ھ نے ڈپٹی کمشنرز کو عوام کی جان و مال کےتحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ وزیر اعلی سندھ نے نشیبی علاقوں، اہم سڑکوں اور راستوں سے بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات دیں اورصوبے میں جاری مون سون بارشوں سے متعلق تعلقہ سطح کی رپورٹ پیش کرنے کے اقدامات جاری کیئے۔

یہ بھی پرھیں: سندھ اور پنجاب پولیس کا کچے کےڈاکووؤں کے خلاف مشترکہ اپریشن کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق میرپورخاص میں 48، حسن بخش مری میں 48، شجاع آباد میں 26، ڈگری میں 17، سندھڑی میں 11 اور جھڈو میں 8 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی اور کنری میں 47، عمرکوٹ میں 17، سامارو میں 3 اور پتھورو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ چھاچھرو میں 42، مٹھی اور ڈیپلو میں 40-40، نگرپارکر میں 38، کلوئی میں 33، ڈالی میں 21، اسلام کوٹ میں 16 بارش ریکارڈ کی گئی ہے،شہداد پور میں 43، سانگھڑ اور جام نواز علی میں 20-20، سکرنڈ میں 14، سنجھورو میں 10 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے اورنوابشاہ میں 7، کھپرو میں 5 اور ٹنڈو آدم میں 4 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہےجبکہ کوٹڑی میں 10، تھانو بولا خان 4، مانجھند میں ایک ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔اس طرح ھالا میں 29، مٹیاری میں 27 اور سعید آباد میں  19 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔جبکہ چمبر میں 28، ٹنڈو الہیار میں 19 اور جھنڈو مری میں 6 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کے خاتمے کیلئےعارف علوی میدان میں آ گئے

ٹنڈو محمد خان میں 13، ٹنڈو غلام حیدر میں 19، بلڑی شاہ کریم میں 8 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔قاسم آباد میں 13، حیدرآباد سٹی میں 11، حیدرآباد اور لطیف آباد میں 9-9 بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔بدین میں 53، ٹنڈو باگو میں 21، ماتلی میں 20، تلہار میں 17 اور شہید فاضل راہو میں 13 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ جبکہ جاتی میں 52، شاہ بندر میں 10، کھارو چھان میں 6، سجاول اور میرپور بٹھورو میں 5-5 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔کیٹی بندر 18، ٹھٹو 17، میرپورساکرو 14 اور گھوڑا باڑی میں 10 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر رد وبدل کا فیصلہ

ضلع ملیر کے بن قاسم ٹاؤن میں 22، ابراہیم حیدری میں 18، گڈاپ اور شاہ مرید میں 17-17، میمن گوٹھ 16 اور ایئرپورٹ میں 13 بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ضلع شرقی کے گلشن اقبال میں 21، فیروز آباد میں 15، گلزار ہجری اور جمشید کوارٹرز میں 13-13 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع وسطی کے نیوکراچی میں 30، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں 28-28، لیاقت آباد میں 24 اور گلبرگ میں 22 بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ضلع غربی کے منگھوپیر میں 43، اورنگی اور مومن آباد میں 8-8 ملی میٹرز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سائیٹ ایریا میں 28، بلدیہ میں 12، ماڑی پور میں 10 اور کیماڑی میں 6 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ضلع جنوبی کے آرام باغ، سول لائن، گارڈن، لیاری اور صدر میں 15-15 ملی میٹرز بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں 38، شاہ فیصل ٹاؤن میں 12 اور ماڈل کالونی میں 6 بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *