پشاور میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے نجکاری، عدم بھرتی اور ملازمین کی کمی پورا نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے نجکاری، عدم بھرتی اور ملازمین کی کمی پورا نہ کرنے کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکوز میں ملازمین کی شدید کمی ہے،ڈسکوز میں نجکاری کو فوری بند کیا جائے اور ضرورت کے مطابق ملازمین کی کمی پوری کی جائے، مظاہرین نے اپنے مطالبات آج انتظامیہ کے سامنے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کے خاتمے کیلئےعارف علوی میدان میں آ گئے
مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر احتجاج ہوگااور بجلی بھی منقطع کی جائے گی۔نجکاری کے علاؤہ سٹاف کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔احتجاج میں صوبہ بھر کے پیسکو، ٹیسکو اور واپڈا ملازمین نے شرکت کی۔