پاکستانی معشیت کے لئے زبردست خبر آگئی

پاکستانی معشیت کے لئے زبردست خبر آگئی

پاکستان کے دوست ملک سے سرمایہ کاری کیلئے اہم خبر آئی ہے،پاکستان میں ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 80کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے میں ریکوڈک منصوبے میں80 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری شامل ہے، جس میں 650 ملین ڈالر سرمایہ کاری اور 65 کروڑ ڈالر چاغی کی ترقی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔توقع ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کے لئے ایک اہم فروغ ہوگا اور آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ سرمایہ کاری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبے کی شکل میں کی جائے گی جس میں ریکوڈک منصوبے میں مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

یہ معاہدہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں سے ممکن ہوا، جس نے رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں مدد کی۔ معاہدے کے تحت او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل کے 15 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔
توقع ہے کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ پاکستانی معیشت کے لئے ایک اہم قدم ہوگا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان آٹھ ماہ کے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *