پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 جولائی کو توشہ خانہ تحفے سے متعلق نئے ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔نیب انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر رکھنے اور فروخت کرنے سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بنانے کے لیے قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کارجانئے
اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7 سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں وفاقی حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 16 بی کے تحت نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیا توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے جس میں رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔