31 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا

31 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں شدید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سپیل آج شام سے شروع ہو گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹک میں 51 ملی میٹر، جہلم 46، چکوال 42، راولپنڈی 32، سیالکوٹ 31، بھکر 27، شورکوٹ 24 جبکہ مری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 31اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گوجرانوالہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، قصور، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ کوہ سلیمان رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سیاح، مسافر اور کسان حضرات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *