اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولتکار ہونے کا انکشاف

اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولتکار ہونے کا انکشاف

ڈی آئی جی اپریشنز اسلام پولیس کی انکوائری میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے ہیں، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو اسلام آباد پولیس کی مکمل پشت پناہی حاصل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کروائی اور انکوائری میں اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کو 10 سال سے ادائیگی کے باوجودبلٹ پروف گاڑیاں نہ مل سکیں

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک سب انسپکٹر،ایک اے ایس آئی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا گیا ہے اور ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبلز محمد ہارون ، محمد نوید نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *