یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کافیصلہ، پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف سخت ردعمل آگیا

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کافیصلہ، پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف سخت ردعمل آگیا

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے فیصلہ ظالمانہ اور انتہائی افسوس ناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حکومت ایسے فیصلے کرنے کے پہلے غور کرے ، بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کا ملک کی عوام کو سستی اشیا ئے خوردونوش فراہم کرنے کے لیے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے ۔

ان کے مطابق موجودہ مہنگائی میں یوٹیلیٹی سٹورزکو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 50 سال قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن قائم کی تھی۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت اگر واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہےتو اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لینا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:اضافی ٹیکس کیخلاف احتجاج : ملک کی تاجر تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار

خیال رہے کہ 23 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکر ٹری صنعت و پیدوار نے انکشاف کیا تھا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے اور اس حوالے سے کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو منظوری کے لئےبھیجے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *