اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ہر کوئی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طرح کام کرے تو پاکستان کو فائدہ ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر سندھ نے اتنی عزت دی ہے کہ دل نہیں چاہ رہا ہےکہ کراچی سے واپس نہ جاؤں۔ انہوں نے سپورٹس کو سپورٹ کیا۔
ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس کے لان میں جیولین تھرو کی اور گورنر سندھ کو بھی اس بارے میں ٹپس دئیے ، جس کے بعد گورنر نے بھی جیولین تھرو کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو عزیز آباد کراچی میں نہاری کھلائی۔ اس موقع پر ا ن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ارشد ندیم کے گاؤں کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلباکیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان
اس کے بعد گورنر سندھ ارشد ندیم کو لسی پلانے کیلئے برنس روڈ لے آئے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ذائقےدار نہاری کے بعد لسی پی کر مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے کھانے اچھے ہیں۔