آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کے حق میں آواز اٹھا دی

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کے حق میں آواز اٹھا دی

پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی اور تاجروں کی جانب سے کی جانیوالی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا کہ انہوں نے آج کی ہڑتال کی حمایت کا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور تاجر برادری کی جانب سے بلائی گئی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے آئل ٹینکرز سے وابستہ تمام دوستوں سے آج ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال بھاری ٹیکسوں اور ظالمانہ بجلی کے بلوں کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بنانے کے لیے قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کارجانئے

چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ کسی فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر پاکستانی اس سے متاثر ہوتا ہے۔ اس لیے ہر کسی کو اپنی استعداد کے مطابق اس ہڑتال کو کامیاب بنانا چاہیے تاکہ حکومت مہنگائی کے ستائے عوام کی شکایات کا ازالہ کرسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *