کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

پرتگالی لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رونالڈوکا حالیہ ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ آئندہ 3 برس میں ریٹائر ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ 39 سالہ فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اس وقت سعودی پرو لیگ میں ٹیم النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022ء میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

رونالڈو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا، تاہم یہ واضح کر دوں میں ریٹائرمنٹ کا اعلان النصر سے ہی کروں گا ۔

انکا مزید کہنا تھا سعودی عرب میں النصر کی جانب سے کھیلنے پر خوشی ہے اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *