یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا، ملازم جان کی بازی ہار گیا، ڈی چوک کے تمام راستے سیل

یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا، ملازم جان کی بازی ہار گیا، ڈی چوک کے تمام راستے سیل

ملک بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا جاری ہے، دھرنے میں شریک ملازم زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئےیوٹیلیٹی اسٹور کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا میں موجود ملازم زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیاز محمد بنوں ریجن میں یوٹیلیٹی اسٹور کا سیل مین تھا، اسٹورز کی بندش کے خلاف احتجاج میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بنوں سے اسلام آباد آیا تھا ،مرحوم ملازم کی میت علی الصبح بنوں روانہ کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ احتجاجی دھرنے میں شریک ایک اور ملازم محبوب احمد کو فالج کا اٹیک ہوا،جنہیں ابتدائی طبی علاج کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین ہیڈ آفس سے ڈی چوک پہنچ چکے ہیں ، ملک بھر سے آنے والے ملازمین کا ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے، بڑی تعداد میں خواتین سمیت دیگر ملازمین شریک ہیں ۔ تاہم صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک پر موجود ہے اور ریڈ زون کے تمام راستے مکمل سیل کر دیے گئے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *