خیبرپختونخوا میں گورنر راج خارج از امکان نہیں، ارباب خضر حیات

خیبرپختونخوا میں گورنر راج خارج از امکان نہیں، ارباب خضر حیات

ن لیگی رہنما ارباب خضر حیات نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیدیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کرپشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی حماد اظہر کو ہٹا کر شیخ وقاص اکرام کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سونپنے کی سفارش

ن لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں ۔ صوبے میں نہ صرف کرپشن بلکہ دہشت گردی بھی عروج پر ہے ۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے صوبے میں گورنر راج خارج از امکان نہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *