عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے، خواجہ آصف

عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کیلئے جیل کو محفوظ ترین جگہ قرار دیدیا۔

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں کچھ نہیں ہوگا، پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے۔ حکومت نے تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ خواجہ آصف کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے متعلق کہنا ہے کہ صوبے میں شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیا گیا۔ یہ سلسلہ بند نہیں ہورہا۔ بلوچستان کی تمام سیاسی قیادت کو دہشتگردوں کیخلاف جنگ کی اونر شپ لینی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے میں 2سے3ہزار طالبان کو مالی بنالیں۔ اس کے بعد کچے کے ڈاکوئوں کو مالی بنانے کا ٹھیکہ بھی انہیں دیدیں گے۔

مزید پڑھیں: نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تسلی رکھیں، انہیں کچھ نہیں ہوگا۔ وہ جیل میں زیادہ محفوظ ہیں۔ حکومت نے تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروانے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنا چاہئےکیونکہ یہ ہماری ضرورت ہے۔ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اس لیےیہ منصوبہ ہر صورت مکمل ہونا چاہئے ۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسلام آباد میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *