کرمنل گینگ نے والد کے جنازے میں آئے کرنل خالد کو بھائیوں سمیت مسجد سے اغوا کر لیا

کرمنل گینگ نے والد کے جنازے میں آئے کرنل خالد کو بھائیوں سمیت مسجد سے اغوا کر لیا

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کےگرد گھیرا تنگ ہوتے ہی مافیا نے غیر قانونی افغانیوں کیساتھ ملکر صوبے میں وارداتیں کرنا شروع کر دیں۔

بدھ کے روز جرائم پیشہ گینگ نے والد کے جنازے میں شرکت کیلئےکولاچی آنیوالے کرنل خالد اور ان کے دو بھائیوں کو اسلحے کی نوک پر مسجد سے اغواکرلیا۔تینوں بھائی جنازے کے بعد مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ جرائم پیشہ افراد آئے او ر اسلحے کی نوک پر اغوا کر کے لے گئے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج ملک کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہی ہے، شہباز شریف

اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ یہ جرائم پیشہ ان اغوا شدگان کو خوارج کے ہاتھوں فروخت کر دیں جو کہ اسے اپنی جھوٹی فتح قرار دینے کیلئے ان جرائم پیشہ کو منہ بولی قیمت بھی ادا کر دیں گے اور جھوٹا پراپگینڈا کیا جائیگا کہ یہ ان خوارج نے خود کوئی من گھڑت آپریشن کرکے پکڑ ے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں نارمل لاء اینڈ آرڈرکے حالات جو پولیس کی ذمہ داری ہے اس وقت علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ میں بدترین ہوچکے ہیں۔ خاص کر جنوبی اضلاع میں جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اپنا علاقہ ہے وہاں صورتحال ابتر ہوچکی ہےاور یہ واقعہ بھی اسی بگڑتی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *