قومی اسمبلی ،سینیٹ میں مولانافضل الرحمٰن کیساتھ چلنےپراتفاق ہواہے،عمر ایوب

قومی اسمبلی ،سینیٹ میں مولانافضل الرحمٰن کیساتھ چلنےپراتفاق ہواہے،عمر ایوب

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں مولانافضل الرحمٰن کیساتھ چلنےپراتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے پوزیشن واضح کردی ہے، مولانا فضل الرحمان قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ان کا 8ستمبر کے جلسے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اجازت ملے یا نہ ملے جلسہ ہر حال میں ہو گا اگر ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کو چلنے نہیں دینگے ۔ ہمارے لیڈر کو کچھ ہوا تویہی لو گ ذمہ دار ہونگے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کوآئی ایم ایف سے امداد نہیں ملے گی ، ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہورہےہیں، ہمارےایم این ایزڈٹ کرکھڑے ہیں تحریک انصاف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

ہمارے ایم این ایزآگ کا دریا کراس کرکےیہاں تک پہنچے ہیں، حکومت کی خام خیالی ہے ، ہمارے ایم این ایزنہیں ٹوٹیں گے، عطا تارڑبچےہیں ان کوبعد میں خبرملےگی۔ اسٹیبلشمنٹ سےرابطے سےمتعلق میزبان کےسوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہااس خبرکی تصدیق یاتردید نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:شکیل خان کوکابینہ سےکیوں نکالا؟وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا،کئی سینئر رہنما آمنے سامنے

نوازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس پھرگرگئےجولندن جارہےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف کیسزختم ہوچکےہیں، بانی پی ٹی آئی کوگزشتہ ہفتےرہا ہوجانا چاہیےتھا، موجودہ حکومت چند ماہ میں خود ہی ٹوٹ جائےگی، ملک میں تازہ الیکشن ناگزیرہے، دوست ممالک،آئی ایم ایف بھی کہہ رہا ہےپہلےملک کےحالات ٹھیک کرو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *