آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلرکیلئےنامزدگی،عمران خان کیخلاف پٹیشن دائر

آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلرکیلئےنامزدگی،عمران خان کیخلاف پٹیشن دائر

پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے کارکن خرم بٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن جمع کر وادی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ جیسی معتبر یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے اہل نہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف کرپشن میں ملوث ہیں ۔ انہیں بدعنوانی پر توشہ خانہ کیس میں سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرمنل گینگ نے والد کے جنازے میں آئے کرنل خالد کو بھائیوں سمیت مسجد سے اغوا کر لیا

خرم بٹ نے کہا کہ میں نے ان کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر (وی سی) آفس میں بدعنوانی کے شواہد بھی جمع کروادئیے ہیں۔ اس کے علاوہ القادر ٹرسٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کی تفصیلات سے بھی یونیورسٹی کے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھئں: پے درپے شکستیں،غلام احمد بلورکاسیاست سے کنارہ کشی کافیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ناقابل تردید شواہد کی فراہمی کے بعد اس بات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ انہیں چانسلر بننے کے لیے الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *