زرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئیندہ دس سال میں 2034 تک وزیراعظم معاشی پلان کے تحت ترسیلات زر 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف متعین کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر اعظم معاشی پلان کے تحت آئیندہ دس سالوں کے لیئےترسیلات زر 32 ارب ڈالرسے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے حوالے سے اہداف مقرر کیئےگئے ہیں اور اس حوالے سے خلیجی ممالک سمیت یورپی ممالک میں 26 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی آئیندہ دو ماہ میں تعینات کیئےجائیں گے۔زرائع کےمطابق 2034 تک ترسیلات 32 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر مقرر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سول ملٹری فورم ایس آئی ایف سی اوورسیز کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ اور اس پروگرام کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے مراعات اور پروٹیکشن ملیں گی اورٹیکنالوجی زونز میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانی کو بلیو پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس آج اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں طلب: اہم فیصلے متوقع
خلیجی ممالک سمیت یورپ سے ترسیلات ٹارگٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترسیلات زر میں ہر سال 10 فیصد سے زائد اضافہ کیا جائے گا، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودیہ، دبئی، قطر، انگلینڈ، نیویارک اور دیگر ممالک میں 26 کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات ہوں گے اس ضمن میں 6 سعودیہ، 2 دبئی، 2 قطر اور باقی یورپین ممالک سمیت دیگر ممالک مین تعینات کیے جائیں گے اوریورپی یونین تعاون سے ہنرمند لیبر بڑھانے کیلئے تکنیکی پروگرامز اور ٹریننگ شروع کرائے جائیں گے اورتکنیکی پروگرامز اور ٹریننگ کیلئے ملک میں 50 سے زائد نئے سکلڈ سنٹر بنائے جا رہے ہیں۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشی روزگار کے مواقع، نئے بزنسز، نئی مارکیٹس اور نئے منزلیں تلاش کریں گے۔