سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے بجلی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری کا لائحہ عمل طے کر دیا

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے بجلی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری کا لائحہ عمل طے کر دیا

سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینٹ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری تقسیم کار کمپنیز آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری پہلے مرحلے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس سینٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیز آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری پہلے مرحلے میں کی جائیگی۔ سیکرٹری نجکاری ڈویژن کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کیلئے وزیر اعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیٹی نے 6 مئی کو اپنی سفارشات پیش کی تھیں اور کمیٹی نے پہلے مرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری کی تجویز دی۔ سکرٹری نجکاری ڈویژن کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کا پہلا فیز ایک سال کے لیے ہے اورڈسکوز کی نجکاری کا دوسرا مرحلہ ایک سے تین سال تک ہے ۔ انہوں نےکہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کیلئے بھی پیشگی شرائط پوری کرنی ہیں اوران شرائط پر پاور ڈویژن ورلڈ بینک کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے انکوئری کمیشن کے قیام کا فیصلہ

سینٹر بلال احمد خان نے اس موقع پر نشاندہی کی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری ذکر ہوا تو ملازمین احتجاج پر بیٹھ گئے، اور اس حوالے سے انہوں نے سوال کیا کہ کیا ڈسکوز کے ملازمین نجکاری پر احتجاج نہیں کریں گے، جس سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے کہا کہ حکومت کا یہ مائنڈ ہے کہ اس کا بزنس سے کوئی تعلق نہیں۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *