ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر ہمارا موقف پہلے سے واضح ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اپنے علاقائی پارٹنرز کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریگا۔
ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہےکہ افغان عبوری حکومت کے بارے میں ہم اپنے ریجنل پارٹنرز کو اعتماد میں لیکر ہی کوئی فیصلہ کرینگے، امریکہ میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ سے متلعق انہوں نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے متلعق کچھ نئے معلومات نہیں آئی ہیں ہم امریکی حکام کے انتظار میں ہیں کہ وہ معلومات شئیر کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے اورافغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی پر انٹلیجنس معلومات فراہم کیں ہیں تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی پر انٹیلیجنس شئیرنگ کے حوالے سے معلومات جاری نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن کے لئے 1.07 ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد رابطے کے چینلز موجود ہیں جہاں پر دہشت گردی پر شواہد کا افغانستان کے ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نےکہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی مزمت کرتے ہیں، پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہان ممالک کے کونسل اجلاس 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان اور ایران رابطے میں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ چین سے حاصل شدہ قرضے طویل المدتی اور کم شرح سود پر ہیں۔ پاکستان تمام چینی شہریوں, منصوبوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم معاشی پلان کے تحت ترسیلات زر 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف متعین
پاکستان کے برطانیہ سے قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔اکتوبر کے بعد سے پاکستان نے بارہا غزہ سے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ہم مشرق وسطی میں کسی جنگ سے بچ جانے پر یقین رکھتے ہیں۔حق استصواب رایے کشمیریوں کا حق ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی پرواز کو اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کر رکھی ہے۔