الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 ایوان میں پیش

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 ایوان میں پیش

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 ایوان کے سامنے پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 ایوان میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے پیش کی، رپورٹ بارے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری فری اینڈ فئیر الیکشن کرانا ہے، جس کے جواب میں کہا اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن بھی آپ کے سامنے ہیں لیکن الیکشن درخواستیں عدالتوں کے سامنے پڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، یونیفارم کے بدلے پولیس اہلکاروں کو نقد رقم دینے کا فیصلہ

سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومتی وزیر رپورٹ پر بحث سے روک رہے ہیں یہ کیوں رپورٹ پر بحث پر پریشان ہو رہے ہیں، شبلی فراز نے کہا کہ یہ فارم 47 والے بیٹھے ہیں اور تقاضا کیا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر بحث ہونی چاہیے، جس پر پاکستا ن مسلم لیگ ۔ن کے سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پڑھ لیں ہم اگلے ہفتے ایوان کی رائے لے لیں گے کہ اس پر بحث کرنی ہے کہ نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *