سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزیدکم ، آئندہ چند گھنٹے اہم قرار

سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزیدکم ،  آئندہ چند گھنٹے اہم قرار

   کراچی پر سائیکلون کا خطرہ منڈلانے لگا،  محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں کو حساس قرار دے دیا ہے۔

 سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ کم ہو رہا ہے اور اس سے متعلق اگلے چند  گھنٹے اہم ہیں،اس سلسلے میں  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا شدید کم دباؤ ہے، سمندری طوفان اسنا میں تبدیل ہوچکا ہے، طوفان شمال مشرقی بحیرہ عرب میں کیٹی بندر سے 88 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے جبکہ کراچی سے تقریبا 170 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں موجود ہے جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کو حساس قرار دیا جارہا ہے۔

سمندری طوفان اسنا کا ابتدائی طور پر مغرب شمال مغرب کی سمت بڑھتے رہنے کا امکان ہے، 31 اگست تک وقفے وقفے سے کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

ڈی جی موسمیات کاکہنا ہے  کہ اگلے کچھ  گھنٹوں کے دوران  کراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید آندھی اور موسلادھارو شدید طوفانی بارش کا امکان ہے جبکہ  بلوچستان کے کچھ علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سمندری طوفان کے دوران کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟

ڈی جی محکمہ موسمیات  نے مون سون بارشوں سے متعلق کہا کہ 2 سے 4 ستمبر تک ایک اور بارشوں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں متوقع ہے، تاہم اب سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی،  بالائی علاقوں کی طرف اب مون سون اپنا کچھ اثر دکھائے گا، تاہم آئندہ سیزن میں منگلا ڈیم میں واٹر اسٹریس موجود رہے گا۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے سیٹیلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پرکردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیٹیلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پرتبدیل کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے  کہ ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹیلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے اور سیٹیلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *