ڈاکٹر جہانزیب خان نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر جہانزیب کا بطور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن استعفیٰ منظور کر لیا۔
ڈاکٹر جہانزیب کے استعفے کی منظوری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفا قی وزیر احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ہے،احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی کے ساتھ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے۔