22 اگست کو جلسہ منسوخ ہونےسے متعلق شیرافضل مروت کابڑابیان آگیا

22 اگست کو جلسہ منسوخ ہونےسے متعلق شیرافضل مروت کابڑابیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 22 اگست کو جلسہ منسوخ ہونے پر کارکن سخت ناراض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 22 اگست کا جلسہ مؤخر کروانے کی درخواست کرنے والوں کو اگر لگتا ہے کہ انہیں اس نیکی کا صلہ ملے گا تو یہ اُن کا غلط خیال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مالی مشکلات اور قرضوں کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

کارکنان گالیاں دے رہے ہیں، 22اگست کوجلسے کو منسوخ کرنے کا بھاری نقصان اُٹھا نا پڑا ۔ اس کے بعد 8ستمبر کو ہونے والے جلسے کی کوشش، ہم 23 مارچ سے کر رہے ہیں لیکن جلسہ نہیں ہونے دیا جا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کو راضی کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ 8ستمبر کو جلسہ ضرور ہونا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کیلئے عدالت سے اہم خبر آگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *