8ستمبر کے جلسے سےمتعلق بیرسٹر گوہر نےبڑا سرپرائزدیدیا

8ستمبر کے جلسے سےمتعلق بیرسٹر گوہر نےبڑا سرپرائزدیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ بارے ہمارا دو ٹوک موقف ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا نیوزکےپروگرام میں میزبان ثمرعباس سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم پُر اُمید ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے ۔

مولانا کیساتھ اس سے قبل دھوکہ ہو چکا ہے ، ان کے مطابق پارٹی ارکین بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جعلی حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کودینے کیلئےکچھ نہیں ہے، فضل الرحمٰن کے کیساتھ سینیٹ کےحوالےسےکوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

حکومت چند ماہ کی گیسٹ ہے ، ہم نےترمیم کوقومی اسمبلی میں چیلنج کیا ہوا ہے،ہماری پٹیشن کونہیں سنا جارہا ، بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا ، میاں برادران نہیں چاہتے عدلیہ آزاد ہو، ہمارا دوٹوک موقف ہے ، عدلیہ میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

حکومت آئین میں ترمیم کے ذریعے ججزکو ٹرانسفرکرنےکا سوچ رہی تھی، ہمارےاراکین ہمارے ساتھ ہیں، ایک سیٹ کا فرق بھی بہت ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 8ستمبرکا جلسہ ہرصورت ہوگا۔

ا سلام آباد کا جلسہ منسوخ ہونے پر کارکن ناراض ہوئے، علی امین گنڈا پورنےرابطوں سےمتعلق میڈیا کوآگاہ کردیا تھا ، تصادم سےبچنے کیلئےاسلام آباد کا جلسہ منسوخ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرزکہہ رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کا عمران خان کی ضمانت سے متعلق بڑا بیان آگیا

بانی پی ٹی آئی کیلئے باہرنکلو،عمران خان نےاعظم سواتی کوکہا جلسہ منسوخی کا اعلان کردیں ۔ ان کا پارٹی اختلافات کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکا اختیارہے کہ کس کوکونسا عہدہ دینا ہے، شکیل خان کونکالنا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، کوئی بھی کام بانی پی ٹی آئی کی مرضی کےبغیرنہیں ہوتا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *