محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دورہ فیصل آباد کے موقع پرسکیورٹی فراہم نہ کرنےپر حکومت پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق مر اسلہ میں کہا گیا ہے کہ وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کو پروٹوکول دینا صوبائی کابینہ کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے اور اس بات کی انکوائری کی جائے کہ چیف منسٹر کے پی کے کو فیصل آبا میں پروٹوکول کیوں نہیں دیا گیا۔
دوسری طرف ترجمان حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صوبائی کابینہ اہم شخصیات ، دوسرے صوبوں کے چیف ایگزیکٹوز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض سے مکمل طور پر آگاہ ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی ، کےفیصل آباددورہ کے موقع پر ان کی سکیورٹی کے لیے ٹھوس اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ حکومت پنجاب چیف ایگزیکٹوز کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اور ان کے دورہ پنجاب کے موقع پر بلیو بک میں طے کردہ پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بناتی ہے۔
حالانکہ سی ایم کے پی کے کا یہ دورہ نجی نوعیت کا تھا جس کے دوران وہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج شدہ 4مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کیلئےمقامی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے تاہم اس موقع پر فیصل آباد پولیس نے ان کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ایک ایس پی ، ایک ڈی ایس پی سمیت 70 دیگر اہلکار تعینات کئے ۔
یہ بھی پڑھیں:8ستمبر کے جلسے سےمتعلق بیرسٹر گوہر نےبڑا سرپرائزدیدیا
اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس نے ان کی آمد و رفت بآسانی اور بلا رکاوٹ یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے تھے۔ ان کی آمد سے قبل سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی طرف سے عدالت کے احاطے کی سویپنگ بھی کی گئی تھی۔