عمران خان کا اگلا پلان سامنے آگیا

عمران خان کا اگلا پلان سامنے آگیا

سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نیا پلان کیا ہے یہ اصل خبر ہے ۔

آزادی ڈیجیٹل کے پروگرام میں اطہر کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پلان یہ ہے کہ جو 8کا جلسہ ہوگا اس کے بعد جلسے رکنے نہیں چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پہلے ہی 15 ستمبر کی درخواست دے دی گئی ہے اس کے بعدیہ جنوبی پنجاب کی طرف ہو جائیں گے اس کے علاوہ دیگر پنجاب کے علاقوں میں بھی یہ جلسہ کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینلز کی فراہمی,پنجاب حکومت نے پلان کو حتمی شکل دیدی

اطہر کاظمی نے کہا کہ عمران خان صاحب نے یہ کہا ہے کہ جلسوں کے حوالے سے بات چیت ختم نہیں ہونی چاہیے ، ابھی جو ہے اسلام آباد کا جلسہ ٹھنڈا نہیں ہوگا تو اپ نے لاہور کا کر دینا ہے ،لاہور کا ٹھنڈا نہیں ہوگا تو فیصل آباد کر دیں ، اسی طرح فیصل آباد کے بعد ملتان پھر دیگر شہروں میں جلسے کرنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو عمران خان چاہتے ہیں اور ان کا یہ بھی کہنا اور ماننا ہے کہ اگر دو کامیاب جلسے ہو گئے تو پھر اس لہر کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا اور اس چیز کا ادراک حکومت کو بھی ہے یہی وجہ سے حکومت ایک بھی جلسہ نہیں ہونے دینا چاہتی اور بار بار اس کے اندر رخنے ڈالتی ہے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *