شدید بارشوں کے پیشِ نظر پنجاب کے دریاؤں بارے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

شدید بارشوں کے پیشِ نظر پنجاب کے دریاؤں بارے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے تاہم پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب کےکئی اضلاع میں آئیندہ چوبیس گھنٹوں میں بارشوں کا امکان ہے جس پنجاب کے دریاؤں دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر رہے گا اور نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزیدکم ، آئندہ چند گھنٹے اہم قرار

دائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی نے کہا ہے کہ ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و مقامی انتظامیہ الرٹ ہیں اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 74 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 60 فیصد تک ہے اوربھاکڑا ڈیم 57 فیصد پونگ 60 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جاری شدید بارشیں: ، بڑے ملکی آبی ذخائر سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *